Skip to content

آزادی کے رنگ شجر کے سنگ ,بٹگرام میں تقریب سینیٹل ماڈل سکول میں منعقد ہوٸی۔

شیئر

شیئر

خیبر پختونخوا کے 24 اضلاع میں یوم آزادی کے موقع پر شجرکاری کی تقریبات کا انعقاد
ایمپلیمنٹیشن سپورٹ یونٹ، ڈائریکٹریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا نے یونیسف کے مالی اور تکنیکی تعاون سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اس سال یوم آزادی کے موقع پر "آزادی کے رنگ، شجر کے سنگ” کے نعرے کے تحت صوبے کے 24 اضلاع میں ضلعی سطح پر شجرکاری کی مختلف تقریبات کا انعقاد کیا۔ ان تقریبات میں ایمپلیمنٹیشن سپورٹ یونٹ، ڈائریکٹریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا کے افسران اور ضلعی محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران نے بھرپور شرکت کی۔اس سلسلے میں ضع بٹگرام میں یہ تقریب سینیٹل ماڈل ہاٸی سکول میں منعقد ہوٸی

جبکہ شجر کاری کا اہتمام گورنمنٹ پراٸمری سکول امام سیری بٹگرام میں کیا گیا۔اس تقریب میں ڈپٹی کمشنر ,اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ڈی ای او فی میل بٹگرام نے شرکت کی ۔ اس موقع پر بچوں نے اسکول میں پاکستان کا پرچم لہرانے کے ساتھ ساتھ پودے بھی لگائے۔
تقریب کے مہمان خصوصی، ڈی ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرۂ ارض کی زندگی کی بقا اور خوشحالی کے لیے اگر کوئی مؤثر اور کامیاب منصوبہ تصور کیا جا سکتا ہے، تو وہ درخت اور پودے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں میں درخت لگانے کی عادت ڈالنا ضروری ہے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہیے تاکہ مستقبل میں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یوم آزادی کی بہترین تقریب پورے ملک میں پودے لگا کر منائی جا سکتی ہے،

کیونکہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ اس لیے ہمیں پاکستان میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہئیں۔
تقریب کے دوران، سیدہ امیٰ لیلیٰ جعفری، ڈائریکٹر پروگرامز کا خصوصی پیغام بھی حاضرین کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ انہوں نے کہا: "ہمارے سرکاری اسکولوں میں درخت لگانے کی مہم ایک اہم اقدام ہے، جو نہ صرف بچوں میں ماحول دوست رویے کو فروغ دے گا بلکہ شجرکاری کی روایت کو بھی مستحکم کرے گا۔ اس مہم کا مقصد خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں سرسبز و شاداب ماحول پیدا کرنا ہے اور بچوں کو ملک سے محبت کے ساتھ ساتھ زمین سے محبت کا بھی درس دینا ہے۔

تقریب کے اختتام پر، مہمانان خصوصی نے اسکول میں شجرکاری مہم کے دوران بچوں کے ساتھ مل کر پرچم کشائی کی اور درخت لگائے۔ اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پورے ضلع میں اسی طرح کی شجرکاری مہم جاری رکھی جائے گی تاکہ آئندہ یوم آزادی خیبر پختونخوا کے سرسبز و شاداب اسکولوں میں منایا جا سکے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں