اس سلسلے میں ایس پی ٹریفک مانسہرہ شاہنواز خان نے پھلڑہ میں کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس برانچ، (CDL) کاباقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر عمائدین اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں افتتاحی تقریب میں شرکت کی
اور تناول کی عوام کو قریبی علاقے میں سہولت فراہم کرنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا
ایس پی ٹریفک کا کہنا ہے کہ پھلڑہ میں لائسنس برانچ کا آغاز ایک نہایت ہی خوش آئند اقدام ہے جوکہ یہاں بسنے والی عوام کو ان کے اپنے علاقےمیں سہولیات فراہم کرے گی۔
یاد رہے کہ، اس سے پہلے لائسنس کے حصول کے لیے پھلڑہ اور لساں کی عوام کو مانسہرہ جانا پڑتا تھا جو کہ انکے لیے بہت تکلیف کا باعث ہوتا تھا