Skip to content

سوشل میڈیا پر پوسٹیں لگانے کے الزام میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کا چوتھے سمسٹر کا طالبعلم گرفتار۔

شیئر

شیئر

سوشل میڈیا پر پاک فوج ،جرنیلوں اور حکومت کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے خلاف پوسٹیں لگانے کے الزام میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مانسہرہ میں شعبہ سیاسیات کے چوتھے سمسٹر کا طالبعلم گرفتار,سید حماد علی شاہ ولد سید اصحاب شاہ کا تعلق الاٸی بٹگرام سے ہے,صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب تھانہ سٹی پولیس نے کالج کے ہاسٹل پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا,تھانہ سٹی پولیس نے علت نمبر 453 اور پی پی سی کی دفعات A120, D123 اور 501 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔زراٸع کے مطابق ملزم سے اس کا موباٸل فون بھی تفتیش کرنے والے اداروں نے قبضہ میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم سید حماد علی شاہ کا تعلق الاٸی بٹگرام سے ہے اور سوشل میڈیا پر آرمی چیف,فوج اور دیگر ریاست کے محکموں کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈہ کرنے کے الزام میں قانونی کارواٸی کی گٸی ہے اور پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے پراسیکیوشن کا آغاز کیا ہے۔۔ملزم کے فیس بک اکاونٹ کے سرسری جاٸزہ سے اندازہ ہوتا ہے کہ ملزم پی ٹی آٸی کا سپورٹر ہے اور پی ٹی آٸی کے سوشل میڈیا سے متاثر ہوکر پارٹی بیانہ کو فروغ دینے والے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لٸیے کاپی پیسٹ پوسٹیں لگاتا رہتا ہے۔۔۔۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں