تمام شہادتیں اکھٹی کرنے کے بعد ملزم کے خلاف تھانہ گڑھی حبیب اللہ میں زناء اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے بچی اور لواحقین سے ملاقات کرنے کے لیئے ہسپتال کا دورہ کیا جہاں پر انھوں نے متاثرہ بچی سے ملاقات کی اور اسے دلاسا دیا اور متاثرہ بچی کی فیملی کو انصاف فراہم کرنے اور ملزم کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوانے کی یقین دہانی کروائی۔انھوں نے تفتیش کے تمام مراحل اور تمام پہلوؤں کو میرٹ پر کرنے اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئیے ڈی ایس پی انوسٹیگیشن ، ایس ایچ او تھانہ گڑھی حبیب اللہ اور کیس کے تفتیشی آفیسر کو موقع پر ہی ہدایات جاری کی۔
ڈی پی او مانسہرہ نے ڈاکٹرز اور میڈیکل ٹیم سے بھی خصوصی ملاقات کی اور ان سے بچی کی کنڈیشن کے بارے میں دریافت کیا۔
علاوہ ازیں ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایات پر وکٹم سپورٹ سروس ٹیم مانسہرہ نے بھی متاثرہ بچی کے ساتھ ملاقات کی اور بچی کو سائیکلوجیکل ٹریٹمنٹ اور سائیکلوجیکل فرسٹ ایڈٖ فراہم کی۔