Skip to content

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن طاہر ایوب خان کا ضلع مانسہرہ کا تفصیلی دورہ

شیئر

شیئر

عمائدین علاقہ ، علماء کرام ، ڈی آر سی عہدیداران و ممبران ، پریس کلب ، سیاسی و سماجی نمائندگان اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ خصوصی نشست ، ضلع میں جاری چائینز پروجیکٹس سکی کناری اور بالاکوٹ ہائیڈروپاور پروجیکٹس کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ تھانہ بالاکوٹ کا بھی سرپرائز وزٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق آرپی او ہزارہ ریجن طاہر ایوب خان نے آج ضلع مانسہرہ کا تفصیلی دورہ کیا ، ڈی پی او آفس پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آر پی او کو سلامی دی ، بعدازاں انھوں نے ڈی پی او آفس میں درخت لگا کرشجر کاری مہم کا آغاز بھی کردیا۔
انھوں نے ڈی پی او آفس میں اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی ، جس میں ضلع مانسہرہ کے تمام پولیس افسران نے شرکت کی ۔ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کو مانسہرہ پولیس کی کارکردگی اور درپیش چیلنجزکے حوالے سے بریفنگ پیش کی ۔

پولیس کی جانب سے جرائم کے خاتمے بلخصوص منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیوں پر ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی پی او مانسہرہ اور انکی ٹیم تمام ٹیم کو شاباش دی۔

بعد ازاں میٹنگ آرپی او نے عمائدین علاقہ ، پریس کلب ممبران ، سیاسی و سماجی رہنماوں ، ڈی آر سی ممبران اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ملاقات کی ، جنھوں نے ضلع مانسہرہ اور مانسہرہ پولیس کے حوالے سے تجازیز پیش کی جنکو حل کرنے کی آرپی اونے یقین دہانئ کرائ۔

بعدازاں پبلک میٹنگ ڈی آئی جی ہزارہ نے ضلع میں جاری چائینز پروجیکٹس سکی کناری اور بالاکوٹ ہائیڈروپاور پروجیکٹس کا بھی دورہ کیا ، جہاں پر انھوں نے آرمی افسران اور چائینز عہدیداران اور سیکیورٹی آفیسرز سے ملاقات کی ، جنھوں نے ڈی آئی جی ہزارہ کو پروجیکٹس اور سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ڈی آئی جی ہزارہ کا کہنا تھا کہ ملک پاکستان میں جاری تمام چائینز پروجیکٹس پاکستان کی تعمیر و ترقی مین اہمیت کے حامل ہیں۔چائینز کو سیکیورٹی اور تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیع ہے ، چائینز ورک سائٹس اور چائنیز رہائش گاہوں پر سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کرنے کےلئیے انھوں نے پولیس افسران کو ہدایات بھی جاری کی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں