Skip to content

مانسہرہ(جنرل رپورٹر)سپیشل افراد کا سوشل ویلفیئر اور مقامی NGO,s کی عدم توجہی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،

شیئر

شیئر

وھیل چیئرز پر بیٹھے درجنوں سپیشل لوگوں نے مذکورہ محکموں کے خلاف اور مطالبات کے حق میں نعرے لگائے
سوشل ویلفیئر اور ہمارے نام پر بنی تنظیمیں بار بار رجسٹریشن کرنے کے باوجود ریلیف دینے میں ناکام،چھوٹی چھوٹی ضروریات اور علاج کیلئے ترس رہے ہیں،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کسی معذور کا نام نہیں، مرکزی و صوبائی حکومت نوٹس لے، مظاہرین کا اظہار خیال
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز شنکیاری،ڈھوڈیال و مضافات کے درجنوں سپیشل افراد نے شاہراہِ ریشم کے کنارے سوشل ویلفیئر اور مقامی NGO,s کی عدم توجہی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے جبکہ سوشل ویلفیئر اور معذوروں کے نام پر بنی مقامی تنظیموں کے خلاف نعرے بازی کی۔احتجاجی مظاہرے میں شامل سپیشل افراد میں جاوید بجنہ، شہزادہ، طاہر اقبال ،غریب جان،فاروق آف ڈاڈر، محمد فاروق آف مکڑیا،محمد اقبال،جاوید ڈھوڈیال،انور شاہ ،محمد وقاص اور دیگر شریک تھے،انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نام پر بنی تنظیمیں بار بار ہمیں بلا کر رجسٹریشن کرنے کے باوجود ریلیف دینے میں ناکام ہیں،چھوٹی چھوٹی ضروریات اور علاج کیلئے ترس رہے ہیں،اچھڑیاں مانسہرہ کی مقامی تنظیم بھی ہمارے نام پر کروڑوں کے فنڈز لینے کے باوجود ہمیں نظر انداز کر رہی ہے،سوشل ویلفیئر کی جانب سے بھی ہمیں کوئی ریلیف نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ سب سے بڑا ظلم یہ ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کسی معذور کا نام شامل نہیں اور نہ ہماری فیملی کا نام شامل ہے جبکہ ہمارے اردگرد بہت سے صاحب حیثیت لوگ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں،مظاہرین نے بتایا کہ کئی سال تک چل فاؤنڈیشن نامی تنظیم ہماری بہت سی معذوری ضروریات یورین بیگ،مرہم پٹی وغیرہ پوری کرتی رہے مگر اب وہ پروگرام بھی ختم کر دیا گیا ہے ہم اسکو بھی گی الفور بحال کرنے کی اپیل کرتے ہیں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مرکزی و صوبائی حکومت نوٹس لے اور ہمیں فی الفور ریلیف فراہم کیا جائے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں