Skip to content

ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے کمیونی کیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز اور ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کے باہمی اشتراک سے Media Ethics and Freedom of Expression to Media Studentsکے موضوع پر گیسٹ لیکچر کا انعقاد کیا گیا

شیئر

شیئر

ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے کمیونی کیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز اور ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کے باہمی اشتراک سے

Media Ethics and Freedom of Expression to Media Studentsکے موضوع پر گیسٹ لیکچر کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پریس کونسل آف پاکستان کے چیئر مین ارشد خا ن جدون تھے۔ انہوں نے لیکچر میں شریک طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافتی ضابطہ اخلاق کے اندر رہتے ہوئے عوام تک حقائق پہنچانا اچھی صحافت کی نشانی ہے اور اسی اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے کمیونی کیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز سے وابستہ طلباء عملی زندگی میں ذمہ درانہ طریقے سے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ حالات چاہیے کچھ بھی ہوں آپ ذمہ درانہ صحافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیں کیونکہ آخری جیت سچ کی ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پریس کونسل آف پاکستان کے تحت ملک میں صحافت کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے لئے کام کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر ہزارہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور سینئر صحافی تیمور خان جدون نے طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ صحافت کے میدان میں معاشر ے کے کمزور طبقات کی آواز بنیں اور اس کے لئے ضروری ہے کہ کوئی بھی خبر فائل کرنے سے پہلے دو طرفہ حقائق کو پرکھیں ،صرف سچ پر مبنی خبر ہی عوام کے سامنے لائیں تاکہ ایک صحت مند معاشرے کے قیام میں مدد ملے۔ تیمور خان جدون نے کہا کہ یونیورسٹی کے شعبہ کمیونی کیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز سے فارغ التحصیل نوجوان ملک کے مشہور میڈیا ہاؤسز میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔انہوں نے جرنلسٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد کی طرف سے یونیورسٹی کے نوجوان طلباء کو ترجیحی بنیادوں پر انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنے کا یقین دلایا۔اس سے قبل ڈائریکٹر سٹودنٹس افیئرز ڈاکٹر فیصل نوروز نے گیسٹ لیکچر میں شریک مہمانوں کو یونیورسٹی آمد پر خوش آمدید کہا۔گیسٹ لیکچر میں یونیورسٹی کے شعبہ کمیونی کیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز سمیت دیگر تعلیمی شعبوں کے طلباء و طالبات کے علاوہ ڈین فیکلٹی آف بائیولوجیل اینڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر انعام اللہ، ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین ڈاکٹر اعظم جان ، فیکلٹی ممبران اور دیگر انتظامی افسران نے شرکت کی

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں