Skip to content

ڈیرہ اسماعیل خان میں فاٸرنگ سے مانسہرہ اور ہری پور سے تعلق رکھنے والے دو کسٹم اہلکار جانبحق

شیئر

شیئر

ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم اہلکاروں کی گاڑی پر فاٸرنگ ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے دو اہلکاروں سمیت تین افراد جانبحق

جانبحق ہونے والوں میں انسپکٹر حسنین ولد حسین شاہ کا تعلق کاغان مانسہرہ حال ایبٹ آباد جبکہ ضیا جدود کا تعلق بگڑہ ہری پور سے بتایا جاتا ہے۔یہ واقعہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان یارک ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو کسٹم اہلکار اور مخبر جانبحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ کسٹم اہلکار ناکے پر گاڑی میں بیٹھے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔
جانبحق اہلکاروں کی شناخت انسپکٹر حسنین اور کانسٹیبل ضیاد جدون کسٹم انٹیلیجنس اور مخبر عامر کے ناموں سے ہوئی۔ حسنین شاہ کی نماز جنازہ الیاسی مسجد کے قریب جبکہ ضیاد کی نماز جنازہ ہری پور میں ادا کی جاٸے گی۔ یاد رہے کہ
تین روز قبل بھی درابن روڈ پر کسٹم انٹیلیجنس کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا گیا تھا۔ جس میں انسپکٹر سمیت پانچ اہلکار جانبحق ہوئے تھے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں