Skip to content

ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی سنڈیکیٹ کا 64واں اجلاس وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محسن نواز کی زیر صدارت منعقد ہوا

شیئر

شیئر

اجلاس میںسنڈیکیٹ کے62ویں اور 63ویں اور اکیڈیمک کونسل کے 31ویں اجلاس کی کارروائی کی منظوری دی گئی جبکہ یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں میں مزید بہتری کے لئے متعدد امور پر غور و خوص کیا گیا۔ وائس چانسلر نے سنڈیکیٹ کے ممبرا ن کو اجلاس میں خوش آمدید کہا اور سنڈیکیٹ کی کارروائی کو بطریق احسن پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ان کے تعان اور رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے نمائندہ محمد رفیق طاہر، ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخواہ کاشف اقبال،اسپیشل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخواہ غلام سعید،ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ محمد سلیم،پرنسپل جناح ڈگری کالج مانسہرہ فیاض احمد،پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مانسہرہ فرح سعید،آرمی برن ہال کالج ایبٹ آباد کی سابق پرنسپل ڈاکٹر شہناز غفارسمیت محنت خان رجسٹرار، پروفیسر ڈاکٹر انعام اللہ ڈین فیکلٹی آف بائیولوجیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز،فزکس ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر صالح محمد، ایسوسی ایٹ پروفیسر کیمسٹری ڈاکٹر نادیہ بشیر،ڈاکٹر شاکر اللہ خان چیئر مین آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ،اسسٹنٹ پروفیسر جنیٹکس ساجد الغفور، خرم جمال ٹریژر ،ڈاکٹر طارق انور خان لیکچرار پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ ، جہانزیب خٹک ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، احتشام الحق ڈپٹی ٹریثرر اور فیاض الحسن اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات شامل تھے۔
پبلک ریلیشنز آفیسر
ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں