تورغر: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) تورغر ارشد خان (PSP) کی ہدایات پر تورغر پولیس نے جدید تکنیکی ذرائع کی مدد سے کراچی پولیس کو قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران حمید الرحمٰن ولد اکرم شاہ، سکنہ ایم پی آر کالونی کراچی، کا سراغ لگا کر اسے حراست میں لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کراچی میں 17 ستمبر 2026 کو درج مقدمہ نمبر 33 میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 302، 324 اور 34 کے تحت مطلوب تھا۔
ڈی پی او تورغر ارشد خان کے مطابق جرائم پیشہ اور اشتہاری عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ اسے کراچی پولیس کے حوالے کرنے کے لیے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔
