Skip to content

ایشین گیمز 2026: ہاکی اور والی بال میں پاکستان کے نام برونز میڈلز

شیئر

شیئر

جاپان میں جاری 20ویں ایشین گیمز 2026 میں پاکستان نے ہاکی اور والی بال میں برونز میڈلز اپنے نام کرلیے، جبکہ کرکٹ میں قومی ٹیم نے سلور میڈل حاصل کیا۔

والی بال میں چین کو شکست

مینز والی بال کے برونز میڈل میچ میں پاکستان نے چین کو 3-0 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

پاکستانی ٹیم نے میچ کے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور اٹیک کے ساتھ دفاع میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ چین کی جانب سے واپسی کی کوششوں کے باوجود قومی ٹیم نے اہم لمحات میں بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے مسلسل تینوں سیٹس اپنے نام کرلیے۔

ہاکی میں جنوبی کوریا کو 3-5 سے شکست

ناگویا میں کھیلے گئے مینز ہاکی کے برونز میڈل میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کو 5-3 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

مقابلے کے چوتھے کوارٹر تک دونوں ٹیموں کا اسکور 3-3 سے برابر تھا، تاہم آخری مرحلے میں پاکستانی کھلاڑیوں نے دباؤ برداشت کرتے ہوئے شاندار کھیل پیش کیا اور مزید دو گول کرکے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے دو جبکہ سفیان خان، عبدالرحمن اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول کیا۔

جنوبی کوریا کے خلاف کامیابی کے ساتھ پاکستان نے مینز ہاکی میں تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے برونز میڈل اپنے نام کرلیا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں