کوہستان لوئر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ڈی پی او کوہستان لوئر کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل بنکڈ رانولیا گل خطاب عباسی کی نگرانی میں اے ایس آئی عبدالحمید خان نے پولیس نفری کے ہمراہ تھانہ دوبیر کی حدود میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مقدمہ علت نمبر 87/2026 میں دفعہ 302/34 تعزیرات پاکستان جبکہ اے پی او نمبر 174 کے تحت تھانہ دوبیر پولیس کو مطلوب تھا۔
گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ دوبیر منتقل کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

