Skip to content

رمضان میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بینیفشریز کے لیے خوش خبریوظیفہ بڑھا کر 14500 کر دیا گیا۔ایجوکیشن وظائف میں بھی اضافہ۔

شیئر

شیئر

اسلام آباد

رمضان المبارک میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) بینیفشریز کے لیے خوشی کی خبر آگئی ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے رمضان المبارک میں مالی امداد کی رقم میں اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ملک بھر کے ایک کروڑ مستحق خاندانوں کو بھرپور مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

سرکاری نیوز ایجنسی کو خصوصی انٹرویو میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بینظیر کفالت کا سہ ماہی وظیفہ 13,500 روپے سے بڑھا کر 14,500 روپے کر دیا جائے گا جس کی ادائیگی ماہِ رمضان میں کی جائے گی۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے مزید بتایا کہ بینظیر ایجوکیشن وظائف پروگرام کے لیے 500 روپے کے مزید اضافے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ ان کے مطابق اسی طرح 500 روپے کا اضافہ بینظیر نشونما پروگرام کے لیے بھی منظور کیا گیا ہے جو حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کو غذائی اشیاء اور مالی امداد کے ذریعے مدد فراہم کرتا ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں