Skip to content

ایبٹ آباد کے بعد مانسہرہ میں بھی بڑی کارروائی، چھٹیوں کی خلاف ورزی پر متعدد نجی سکول سیل

شیئر

شیئر

مانسہرہ

مانسہرہ صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی سخت ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر اوگی محمد علی نے مختلف نجی تعلیمی اداروں پر اچانک چھاپے مارے۔ کارروائی کے دوران سردیوں کی چھٹیوں کے سرکاری نوٹیفیکیشن کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد سکولوں کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ تحصیل اوگی میں بعض نجی سکول حکومتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے تدریسی عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد علی نے موقع پر پہنچ کر ان سکولوں کا معائنہ کیا اور احکامات ہوا میں اڑانے والے اداروں کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیتے ہوئے انہیں سیل کر دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کی صحت اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے دیگر اداروں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں