Skip to content

اوگی پولیس کی بروقت کارروائی لوکل ٹرانسپورٹ میں جیب تراشی کرنے والاملزم گرفتار، 74 ہزار روپے برآمد

شیئر

شیئر

اوگی

تھانہ اوگی پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دورانِ سفر شہری کی جیب صاف کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مسروقہ رقم برآمد کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک شہری نے تحریری درخواست دی کہ لوکل ٹرانسپورٹ میں سفر کے دوران اس کے برابر میں بیٹھے شخص نے بڑی صفائی سے اس کی جیب سے پیسے نکال لیے۔ ایس ایچ او تھانہ اوگی نے نفری کے ہمراہ فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم عامر الٰہی (سکنہ شب قدر) کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے شہری کی جیب سے نکالی گئی 74 ہزار روپے کی نقد رقم برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس سے مزید وارداتوں کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں