مانسہرہ
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی کی مؤثر قیادت میں ریسکیو 1122 مانسہرہ نے سال 2025 کے دوران ضلع بھر میں پیش آنے والی مختلف ہنگامی صورتحال میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مثالی، بروقت اور پیشہ ورانہ خدمات انجام دیں۔
ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ریسکیو 1122 کے وژن اور احکامات کی روشنی میں ریسکیو 1122 مانسہرہ نے سال 2025 میں ایمرجنسی رسپانس، طبی امداد اور ریسکیو آپریشنز کے ذریعے ہزاروں قیمتی جانوں کو بروقت سہولیات فراہم کیں۔
کنٹرول روم کی سالانہ کارکردگی
سال 2025 کے دوران ریسکیو 1122 مانسہرہ کنٹرول روم کو مجموعی طور پر
201,333 کالز موصول ہوئیں، جن میں سے
4,192 ایمرجنسی کالز پر فوری عملی کارروائی کی گئی،
جبکہ باقی کالز معلوماتی اور غیر ایمرجنسی نوعیت کی تھیں۔
ایمرجنسی کی تفصیلات (سال 2025)
ریسکیو 1122 مانسہرہ نے درج ذیل ہنگامی واقعات میں خدمات فراہم کیں:
ٹریفک حادثات (RTA): 340
میڈیکل ایمرجنسی: 1,621
آگ لگنے کے واقعات: 162
گولی لگنے کے واقعات: 34
عمارت گرنے کا واقعہ: 01
ڈوبنے کے واقعات: 32
دیگر ایمرجنسیز: 73
ریفرل ایمرجنسیز
سال 2025 کے دوران ریسکیو 1122 مانسہرہ نے مجموعی طور پر
1,929 ریفرل ایمرجنسیوں میں مریضوں کو بروقت اور محفوظ طریقے سے مختلف سرکاری و نجی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی نے سالانہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 مانسہرہ ہر مشکل گھڑی میں عوام کی خدمت کے لیے 24 گھنٹے الرٹ اور تیار ہے، اور مستقبل میں بھی جدید تربیت و وسائل کے ساتھ اپنی خدمات کا معیار مزید بہتر بنایا جائے گا۔
ترجمان:
ریسکیو 1122 مانسہرہ۔