ایبٹ آباد
ایبٹ آباد گلیات کے علاقے باگن میں آگ سے شدید جھلسنے والا معصوم بچہ ابوبکر تشویشناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس لایا گیا، تاہم بیڈ اور وینٹی لیٹر کی عدم دستیابی کے باعث وہ تاحال زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔
یہ امر نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے کہ صوبے کے ایک بڑے تدریسی ہسپتال میں جلنے والے مریض کے لیے بنیادی سہولیات میسر نہیں، اور انتظامیہ مریض کو اسلام آباد یا سی ایم ایچ پشاور منتقل کرنے کا مشورہ دے رہی ہے۔
یہ محض انتظامی نااہلی نہیں بلکہ انسانی جان کے ساتھ سنگین غفلت ہے۔ میں اس سے قبل بھی ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں برن یونٹ کے قیام کی ضرورت پر متعدد بار بات کر چکی ہوں۔ اب مزید تاخیر ناقابلِ قبول ہے۔