Skip to content

تھانہ اوگی پولیس نے رکشہ ڈرائیور کا اندھا قتل ٹریس کرلیا ، ملزمہ اور ملزم گرفتار ، آلہ قتل برآمد

شیئر

شیئر

اوگی

مورخہ 30.09.2025 کو چمیال پائیں حال بازارگئے اوگی کے رہائشی محمد صادق ولد حیات نے پولیس کو رپورٹ کرائ کہ اس کا بیٹا محمد وقاص رکشہ ڈرائیور ہے جو 09:00 بجے دو سواریاں رکشہ میں بٹھا کر اوگی بطرف نمبل گیا۔فون پر اطلاع ملی کہ وقاص کو کروڑی روڈ گین گدہ نزد چور موڑ نہ معلوم شخص /اشخاص نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر تھانہ اوگی میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔

ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے ضلع مانسہرہ کا چارج سنبھالا تو مقدمہ کی تفتیش اور پولیس کاروائ کے حوالےسے فوری طور پر ایس ایچ او تھانہ اوگی اور تفتیشی آفیسر کو اپنے دفتر بلایا اور کیس کو جلد از جلد حل کرنے کی تلقین کی۔

ڈی پی او مانسہرہ نے ایس پی اوگی زاہد الرحمن ، ڈی ایس پی اوگی ملک خان افسر ، ایس ایچ او تھانہ اوگی ملک آصف اور انچارج کیو ار ایف ٹیم پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی۔

ٹیم نے جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش شروع کی اور مختلف لوگوں کو انٹاروگیٹ کرنا شروع کیا۔دوران انٹاروگیشن یہ بات سامنے آئ کہ مقتول وقاص کا رابطہ مسمات (س) نامی لڑکی کے ساتھ تھا ۔پولیس نے لڑکی کے منگیتر حسن یوسف ولد محمد یونس سکنہ ٹاون شپ کو شامل تفتیش کیا تو پتہ چلا کہ مسمات (س ) نے مقتول وقاص کو ملنے کے لئیے بلایا اور اسی کی اطلاع اپنے منگیتر کو بھی دی ۔حسن یوسف نے مقتول وقاص کا تعاقب کیا اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر وقاص کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے ملزم حسن یوسف اور ملزمہ مسمات (س) کو گرفتار کرلیا اور آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں