Skip to content

بٹل پولیس کی بڑی کارروائی، لاکھوں روپے کی لکڑی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

شیئر

شیئر

بٹل

تھانہ بٹل پولیس نے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور اسمگلنگ کے خلاف ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی لکڑی سے بھری تین گاڑیاں پکڑ لیں۔ یہ کارروائی ایس ایچ او تھانہ بٹل فیصل خلیل کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے انجام دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق، خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کے دوران لکڑی سے لدی ان گاڑیوں کو روکا گیا، جن کے پاس منتقلی کے قانونی کاغذات موجود نہیں تھے۔ پولیس نے فوری طور پر لکڑی اور گاڑیوں کو تحویل میں لے کر مزید کارروائی کے لیے محکمہ جنگلات کے حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

ایس ایچ او فیصل خلیل کا کہنا ہے کہ اسمگلروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ محکمہ جنگلات کی جانب سے قانونی ضابطے پورے کیے جانے کے بعد ملزمان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا، جس کی رقم قومی خزانے میں جمع ہوگی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں