مانگل
تھانہ مانگل پولیس نے غیر قانونی کان کنی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے فاسفیٹ کی غیر قانونی مائننگ میں ملوث ایک شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق، ایس ایچ او تھانہ مانگل احسن شکور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم رضوان ولد غلام یونس کو گرفتار کیا۔ ملزم کا تعلق مانسہرہ سے بتایا جاتا ہے جو علاقے میں بغیر کسی قانونی اجازت کے فاسفیٹ نکالنے کے عمل میں مصروف تھا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف منرل ایکٹ کی دفعات 56 اور 86 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس ایچ او احسن شکور کا کہنا ہے کہ قدرتی وسائل کی غیر قانونی لوٹ مار کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔