Skip to content

وزیراعظم کا ہری پور کے لیے دانش اسکول، خواتین کے لیے الگ کیمپس، سڑکوں اور نئے پل کی تعمیر کا اعلان

شیئر

شیئر

ہری پور

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یونیورسٹی آف ہری پور میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران ضلع کے لیے متعدد میگا منصوبوں کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم نے ہری پور میں جدید تعلیمی سہولیات سے آراستہ دانش اسکول کے قیام اور طالبات کے لیے علیحدہ یونیورسٹی کیمپس بنانے کی منظوری دے دی۔

عوامی مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم نے علاقے میں ایک اہم پل کی تعمیر کا بھی اعلان کیا، جس سے سفری مشکلات میں کمی آئے گی۔ اسی موقع پر وزیراعظم نے ہری پور میں اہم سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا، جس سے آمدورفت بہتر ہوگی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے جاری خدشات کو دور کیا اور کہا کہ پلاٹ صرف میرٹ پر دیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے اس عمل میں مکمل شفافیت یقینی بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی، جو حقداروں کا تعین کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اور حکومت انہیں جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے لیے وسائل فراہم کرتی رہے گی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں