Skip to content

2014میں کروڑوں روپے سونے کی ڈکیتی کا مفرور ملزم لاہور سے گرفتار، ایبٹ آباد منتقل

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد

ایبٹ آباد کینٹ پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے سال 2014ء میں سونے کے بیوپاریوں سے کروڑوں روپے لوٹنے کے مقدمے میں مفرور ملزم عمران ولد پرویز عرف مانی کو لاہور سے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کا تعلق موہاٹ میرا، میرپور سے ہے۔

پولیس کے مطابق، ملزم مانی کو لاہور سے گرفتار کرنے کے بعد مزید تفتیش کے لیے ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ 2014 میں پیش آیا تھا جب سونے کے متعدد بیوپاریوں کو لوٹا گیا تھا۔ ان ڈکیتیوں میں سے ایک واردات میں کورنگی کراچی کے رہائشی بیوپاری بلال ولد محمد انعام کو دو موٹر سائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر روک کر اڑھائی کلو سونا (جس کی مالیت ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے تھی) اور 25 لاکھ روپے کی نقدی چھین لی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری سے اس کیس میں مزید پیش رفت کی توقع ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں