Skip to content

آرمی پبلک اسکول کے شہداء کو خراجِ تحسین، شنکیاری میں یادگاری تقریب

شیئر

شیئر

شنکیاری

آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور کے شہداء کی قربانیوں کی یاد میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول شنکیاری میں ایک یادگاری تقریب منعقد ہوئی۔ یہ تقریب صوبائی حکومت کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیرِ نگرانی منعقد کی گئی، جس میں اسسٹنٹ کمشنر بفہ پکھل فراز قریشی نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب کا انعقاد 16 دسمبر 2014 کے المناک واقعے کی یاد تازہ کرنے اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر شہداء کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا، جبکہ طلباء نے ملی نغمے پیش کر کے قومی یکجہتی کا اظہار کیا۔ شرکاء نے شہداء کی عظیم قربانیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور عزم کیا کہ تعلیمی اداروں میں تشدد کے ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں