مانسہرہ
اجلاس میں اس امر کا فیصلہ کیا گیا کہ افغان مہاجرین کی قیام کی مقررہ مدت مورخہ 11/12/2025 کو ختم ہو چکی ہے، جبکہ افغان مہاجرین کے تمام کیمپس بھی ڈی نوٹیفائی کیے جا چکے ہیں۔
واضح کیا جاتا ہے کہ وہ تمام افراد جنہوں نے اپنے مکانات یا دکانیں افغان مہاجرین کو کرایہ پر دے رکھی ہیں، انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی جائیداد خالی کروائیں۔ بصورت دیگر، افغان مہاجرین کے ساتھ ساتھ مکان و دکان مالکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ اگر کسی علاقے میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین یا کاروبار کرنے والے افغان باشندے موجود ہوں تو فوری طور پر متعلقہ اداروں یا پولیس کو اطلاع دیں تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ اور مانسہرہ پولیس قانون کی بالادستی اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں