قلندر آباد
قلندرآباد آئل ٹینکر کو حادثہ, ڈرائیور جاں کی بازی ہار گیا، ساتھی شدید زخمی,متوفی سجاد رفیق کا تعلق مظفر آباد اور زخمی درویش کا تعلق گڑھی حبیب اللہ سے بتایا جاتا ہے۔
قلندرآباد موڑ ایک درد ناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں ایک آئل ٹینکر کے حادثے کا شکار ہونے سے ڈرائیور جاں بحق اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔
حادثہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب قلندرآباد موڑ میں پیش آیا جب پی ایس او کمپنی کا آئل ٹینکر نمبر TTB 991 راولپنڈی سے کوہستان جا رہا تھا۔ جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی شناخت سجاد رفیق ولد محمد رفیق سکنہ مظفرآباد کے طور پر ہوئی ہے جب کہ زخمی شخص درویش ولد محمد شریف سکنہ گڑھی حبیب اللہ ہے۔