ہری پور
ہری پور کانگڑہ کالونی میں بیل دوڑ کے دوران اس وقت ایک دلخراش واقعہ پیش آیاجب بیلوں کی جوڑی بے قابو ہوکر جی ٹی روڈ پر چڑھ گئی اور موٹر سائیکل سوار معروف عالم دین کو کچل ڈالا
گزشتہ روز کانگڑہ کالونی کھاد فیکٹری کے گراؤنڈ میں جاری روایتی بیل دوڑ مقابلہ میں تیز رفتاری اور بوکھلاہٹ کے باعث بیلوں کی ایک جوڑی بے قابو ہو کر جی ٹی روڈ پر چڑھ گئی۔
اور پنجاب کالج کے استاد اور ممتاز عالم دین مولانا ہدایت اللہ فاروقی صاحب، جو وہاں سے موٹر سائیکل پر گزر رہے تھے، ان بے قابو بیلوں کی زد میں آکرجانبحق ہو گئے۔تھانہ کوٹ نجیب اللہ نے علت نمبر 680کے تحت مقدمہ درج کرکے بیل دور مقابلہ کے منتظمین سعید الرحمان اور عمران کو گرفتار کر لیا ہے۔
مقامی افراد نے انتظامیہ سے گزارش ہے کہ جی ٹی روڈ کے قریب ایسے پرخطر مقابلوں کی اجازت دینے سے گریز کیا جائے تاکہ اس طرح کے حادثات اور جانی و مالی نقصات سے بچا جا سکے۔