Skip to content

سابق اسپیکر مشتاق احمد غنی کا ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں JIT بنانے کا مطالبہ

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد

ایبٹ آباد کے سابق اسپیکر و رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا مشتاق احمد غنی نے ڈاکٹر وردہ مشتاق کے قتل کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مقتولہ کے والد کے بیان میں پولیس کی کوتاہی کے حوالے سے سنجیدہ نکات اٹھائے گئے ہیں، جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

مشتاق احمد غنی نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور وزیر صحت خلیق الرحمان سے درخواست کی ہے کہ کیس کی شفاف اور بروقت تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (JIT) تشکیل دی جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مقدمے میں ملوث ہر فرد، چاہے وہ کسی بھی رینک کا پولیس افسر ہو، اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ وہ مسلسل وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، وزیر صحت خلیق الرحمان، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اور ڈی پی او ایبٹ آباد کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ کیس کی پیش رفت کی نگرانی کی جا سکے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔

مشتاق احمد غنی نے اس افسوسناک واقعے کو امن و انصاف کے نظام کے لیے ایک اہم امتحان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ داران کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں