خیبر پختنخواہ
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (PDA) نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر وردہ مشتاق کے تمام نامزد ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ ڈاکٹر وردہ مشتاق کے والد کی مدعیت میں ایف آئی آر بھی اسی ایکٹ کے تحت درج کی جائے۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ایبٹ آباد جیسے پر امن شہر میں دن دہاڑے ہونے والے اس افسوسناک واقعے کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ واقعے میں کوتاہی برتنے والے تمام انتظامی افسران کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔
اسی کے ساتھ، ایسوسی ایشن نے شہید ڈاکٹر وردہ مشتاق کے اہل خانہ کے لیے شہدا پیکج فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔