Skip to content

یوسف زئی نڑیوال جرگہ تاریخی انداز میں نیوکلے حجرہ میں پہلی بار منعقد

شیئر

شیئر

تورغر

تورغر کے تحصیل کنڈر حسن زئی نیوکلے کے حجرہ میں یوسف زئی نڑیوال جرگہ پہلی بار تاریخی انداز میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر تورغر سمیت بونیر، مانسہرہ، دیر اور دیگر اضلاع سے آئے معزز مہمانوں اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔ اس تاریخی جرگہ کی میزبانی گاؤں بمبل اکازئی کے رہائشی گل محمد اکازئی نے کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض رزیب عرف سحر حسن زئی نے انجام دیے۔ نیوکلے کے عوام نے مہمانوں کا روایتی انداز میں پرتپاک استقبال کیا

جرگہ کے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوسف زئی قبیلہ خیبرپختونخوا کا ایک قدیم اور باوقار قبیلہ ہے جس نے پاکستان کی بقا اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا، مگر ضلع تورغر آج بھی پسماندگی کا شکار ہے۔ مقررین نے زور دیا کہ یوسف زئی قبیلے کے تمام افراد کو متحد رہنا چاہیے اور اپنی شناخت مضبوط بنانے کے لیے نام کے ساتھ "یوسف زئی” لکھنا لازمی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے دس اضلاع میں یوسف زئی قبیلہ سب سے بڑی تعداد میں موجود ہے۔

جرگہ میں تورغر کے یوسف زئیوں کی نمائندگی کے لیے ایک تنظیمی باڈی بھی تشکیل دی گئی، جس میں صدر اصغر خان یوسف زئی، سینئر نائب صدر گل محمد خان یوسف زئی، نائب صدر اول سلطان لطیف نیوکلے حسن زئی، جنرل سیکرٹری موسیٰ خان میرہ مداخیل، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد طائب کوٹلے نصرت خیل، جوائنٹ سیکرٹری یارموس کماچ، سیکرٹری مذہبی امور مولانا محمد اکرم یوسف زئی جدبا، فنانس سیکرٹری فیضل اللہ جدباء اور آفس سیکرٹری رب نواز یوسف زئی جدباء شامل ہیں
نڑیوال جرگہ کے بیرونی عہدیداران میں چیئرمین ملک جہان عالم خان یوسف زئی، جنرل سیکرٹری احمد علی خان، سینئر نائب صدر ایس پی ظاہر شاہ اور جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر دلاور خان بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ مہمانوں نے تورغر کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تورغر وہ واحد ضلع ہے جو آج بھی یوسف زئی قبیلہ اور پشتون روایات کو زندہ رکھے ہوئے ہے تاہم علاقے میں پسماندگی دور کرنے کے لیے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں