Skip to content

خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں طلبہ کو سردی سے بچانے کیلئے کسی بھی رنگ کے سویٹر اور دستانے کی اجازت، ڈائریکٹوریٹ کا والدین پر مالی بوجھ کم کرنے کا فیصلہ

شیئر

شیئر

پشاور

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے تمام سرکاری اسکولوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ طلبہ کو سرد موسم میں کسی بھی رنگ کا سویٹر اور دستانے پہننے کی اجازت دی جائے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسکولز کسی بھی طالب علم کو مخصوص رنگ کے سویٹر یا دستانے کا پابند نہ بنائیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اکثر والدین یونیفارم سے ملتے جلتے نئے گرم کپڑے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے، لہٰذا یہ فیصلہ طلبہ کو سخت سردی سے محفوظ رکھنے اور والدین پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں