مانسہرہ
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی نے 18 نومبر تا 23 نومبر 2025 کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر 4056 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 46 کالز ایمرجنسی نوعیت کی تھیں۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے مختلف ایمرجنسیز میں 44 متاثرہ افراد کو بروقت ریسکیو کیا۔ ان واقعات میں 6 ٹریفک حادثات، 36 میڈیکل ایمرجنسیز، 3 آگ لگنے کے واقعات اور 1 متفرق واقعہ شامل تھا۔
مزید بتایا گیا کہ 37 مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلع کے اندر اور باہر مختلف ہسپتالوں میں ریفر کیا گیا، جہاں انہیں خصوصی نگہداشت میسر آ سکے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی نے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو بروقت اور معیاری ریسکیو سروس فراہم کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 ہمیشہ کی طرح چوکنا، مستعد اور عوام کی خدمت کے لیے تیار ہے، جبکہ زندگی بچانا ہمارا اولین مشن ہے۔
ترجمان: ریسکیو 1122 مانسہرہ