Skip to content

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین میں غذائیتی کٹس کی تقسیم ، سائبان کا اہم اقدام

شیئر

شیئر

مانسہرہ

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے سائبان نے ہیلپ (HELP) کے تعاون سے مامتا (MAMTAA) منصوبے کے تحت غذائیتی کٹس کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا۔

منصوبے کے تحت نومبر 2025 میں ضلع مانسہرہ کی چھ یونین کونسلوں ، گڑھی حبیب اللہ، گرلاٹ ٹانڈہ، بھوگڑمنگ، سچاں کلاں اور جبار میں 250 غذائیتی کٹس تقسیم کی گئیں ،سائبان کی جاری کاوشوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر ان یونین کونسلوں میں 730 کٹس مستحق خواتین تک پہنچائی گئیں۔

ترجمان سائبان کے مطابق مامتا منصوبہ چھ ماہ پر مشتمل زچگی، نوزائیدہ اور بچوں کی صحت (MNCH) پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ علاقوں میں حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کی صحت بہتر بنانا ہے۔

غذائیتی کٹس کی فراہمی سے کمزور اور غذائی عدم تحفظ کا شکار گھرانوں کی خواتین کو مناسب غذائی مدد ملی، جس کے باعث زچگی کی صحت سے متعلق نتائج میں بہتری اور غذائی کمی کے خطرات میں کمی واقع ہوئی۔

علاقے کی خواتین نے سائبان اور ہیلپ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں یہ مدد نہایت مؤثر اور بروقت ثابت ہوئی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں