مانسہرہ
ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ محمد اظہر خان کےاحکامات پر عوام کے ساتھ فراڈ دھوکہ دہی کرنے والے نوسربازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری –
تفصیلات کے مطابق مدعی ایاز نے پولیس کو رپورٹ درج کروائی کہ وقاص احمد ولد عبدالمنان سکنہ اوگی حال اسلام آباد ، سعادت فقیر ولد فقیر سکنہ چکدرہ ، ایاز ولد فضل بہادر سکنہ مردان ، امیر الدین ولد جمال الدین النہ میانوالی جو کہ میرے دوست ہیں جنھوں نے مجھے کچھ عرصہ پہلے بچھو خریدنے کا مشورہ دیا۔مجھے اسلام آباد سے ساتھ لے کر مانسہرہ آگئے اور گوجرہ پل پر ہوٹل پر بٹھا دیا جہاں پر ثاقب شہزاد نامی شخص ملا ۔ جنھوں نے مجھ سے 10 لاکھ روپے کی رقم لی اور مجھے ہوٹل پر بٹھا کر چلے گئے اور کہا کہ تم یہاں ہی بیٹھو ہم بچھو لے کر آتے ہیں۔تھوڑی دیر بعد تمام افراد واپس آ گئے اور کہا کہ ہمارے ساتھ دھوکہ ہوگیا ہے۔ مذکورہ بالا اشخاص کا ایک منظم گروپ ہے جنکے ہمراہ 3/4 اشخاص نامعلوم بھی اس گروہ میں شامل ہیں جنھوں نے میرے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔
پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مدعی سے نوسر بازی کرکے ہتھیائی گئی رقم میں سے ساڑے 8 لاکھ روپے ریکور کر لیے۔گرفتار ملزمان میں وقاص ، سعادت فقیر ،محمد قاسم اور امیر الدین شامل۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔