Skip to content

حویلیاں ڈھانگر میں 35 سالہ شخص کے قتل اور بھائی کو زخمی کرنے کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان گرفتار

شیئر

شیئر

حویلیاں

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق احمد اور صائم پسران خورشید نے معمولی جھگڑے پر گلداف ولد غلام سرور کو چھریوں اور ڈنڈوں کے وار سے قتل کیا، جبکہ اس کے بھائی وقاص ولد غلام سرور کو شدید زخمی کیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او حویلیاں علی جدون نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ حویلیاں میں دفعہ 302 اور 324 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں