مانسہرہ
ریسکیو کنٹرول روم میں اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو سٹیشن 22 سے ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز بمع فائر وہیکل فوری جائے وقوعہ پر روانہ کر دیے گئے۔
مانسہرہ: ریسکیو 1122 اور TMA بفہ کے جوانوں نے بروقت ریسپانس کرتے ہوے پیشہ ورانہ طریقہ کار کو بروئے کار لا کر فائر فائٹنگ کر کے آگ کو ایک جگہ محدود رکھ کر مکمل قابو کر لیا۔


بروقت ریسپانس اور بہترین حکمت عملی کی وجہ سے ارد گرد آبادی کو نقصان سے بچا لیا گیا۔
ہسپتال کے مالک ڈاکٹر جنید اور موقع پر موجود لوگوں نے بروقت ریسپانس پر ریسکیو 1122 کے اہل کاروں کی کارکردگی کو سراہا اور شکریہ ادا کیا ۔
ترجمان:
ریسکیو 1122 مانسہرہ