Skip to content

مانسہرہ/تھانہ سٹی حدود غازی کوٹ میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی قتل

شیئر

شیئر

مانسہرہ


پولیس چوکی انچارج غازی کوٹ ٹاؤن شپ کی پھرتی، بیوی کو قتل کرنے والا شوہر 10 منٹ میں گرفتار۔ پرچہ درج، نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ تھانہ سٹی حدود غازی کوٹ میں گھریلو ناچاقی پر ذیشان ولد درایمان سکنہ غازی کوٹ نے پستول سے فائرنگ کر کے اپنی بیوی مسماۃ سعدیہ بی بی عمر 40 سال کو قتل کردیا۔ واقعہ کی فوری اطلاع پر غازی کوٹ ٹاؤن شپ چوکی انچارج محمد رضوان نے بمعہ پولیس نفری بروقت کامیاب چھاپہ مار کر نامزد قاتل شوہر ذیشان کو گرفتار کر لیا۔

جبکہ واقعہ کی ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او مانسہرہ اظہر خان کی ٹیم کے بہادر نوجوان آفیسر محمد رضوان، چوکی انچارج غازی کوٹ اور ان کی جملہ آپریشن پولیس ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں