ہری پور
تھانہ سٹی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے دھوکا دہی، نوسربازی اور شہری کو بذریعہ موبائل فون دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے اسلحہ اور زیرِ استعمال موبائل فون بھی برآمد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ سٹی رضوان خان نے نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے عاقل زیب ولد اورنگزیب سکنہ محلہ فیروزپورہ کو حراست میں لیا، جو خود کو حساس اداروں کا افسر ظاہر کرکے شہریوں سے رقم ہتھیانے اور انہیں موبائل فون کے ذریعے دھمکانے میں ملوث تھا۔
پولیس نے شہری کی مدعیت میں ملزم کے خلاف زیرِ دفعہ 419، 420، 171 اور 506 پی پی سی مقدمہ درج کرلیا ہے۔ برآمد شدہ اسلحہ اور موبائل فون کو قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔