Skip to content

ما نسہرہ کی باصلاحیت زرتاشہ ’تاشو‘ نے Best Influencer of the Year 2025 کا اعزاز جیت لیا

شیئر

شیئر

اسلام آباد

مانسہرہ سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت نوجوان زرتاشہ کاشف، جنہیں سوشل میڈیا پر تاشو کے نام سے جانا جاتا ہے، نے "Best Influencer of the Year 2025” ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ یہ اعزاز انہیں Youth Parliament کے Women’s Empowerment & Nissa Awards 2025 میں دیا گیا، جو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

تاشو کے والد کاشف میر کا تعلق بھی مانسہرہ سے ہے، اور بیٹی کی اس نمایاں کامیابی نے نہ صرف اہلِ خانہ بلکہ پورے ضلع اور ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

ایوارڈ تقریب میں ملک بھر کی نمایاں خواتین، نوجوان رہنما، سماجی شخصیتیں اور میڈیا نمائندگان شریک تھے۔ اس موقع پر تاشو کی مثبت آن لائن موجودگی، بامقصد کنٹینٹ، اور نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا گیا، اور انہیں سال کی بہترین انفلوئنسر قرار دیا گیا۔

ایوارڈ وصول کرنے کے بعد تاشو نے کہا:
"یہ کامیابی میری فیملی، والد کاشف میر، میرے فالوورز اور اُن تمام نوجوانوں کی ہے جو خواب دیکھ کر انہیں حقیقت بنانے کی ہمت رکھتے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے مانسہرہ اور پاکستان کی نمائندگی اس بڑے فورم پر کی۔”

شرکا نے بھی زرتاشہ کاشف کی اس کامیابی کو نئی نسل کی لڑکیوں کے لیے ایک روشن مثال قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، اور تاشو کی یہ کامیابی ملک بھر کی نوجوان خواتین کے لیے ولولہ انگیز پیغام بنی ہوئی ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں