Skip to content

این اے-18 ضمنی انتخاب کے لیے ڈی پی او ہری پور فرحان خان نے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔

شیئر

شیئر

ہری پور

ہری پور میں 602 پولنگ اسٹیشنز میں سے 40 کو انتہائی حساس، 100 کو حساس اور 462 پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا۔

ڈی پی او کے مطابق، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر 6، حساس پر 4 اور نارمل پر 3 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

ضلع کے واحد حلقہ این اے-18 کو 5 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر حصے میں ایک ایس پی اور دو ڈی ایس پیز سیکیورٹی کی نگرانی پر مامور ہوں گے۔

الیکشن کے روز ضلع بھر میں 22 چیکنگ پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئیک رسپانس فورس (QRF) سے بھی مدد لی جائے گی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں