Skip to content

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو پشاور کے ریڈ زون میں وزیراعلی ہاؤس سے چند میٹر کے فاصلے پر سول آفیسر مس کے سامنے سے نامعلوم افراد اٹھا کرلے گئے

شیئر

شیئر

پشاور

جہاں سے اٹھا ہے وہاں چیک پوسٹ اور شرقی پولیس سٹیشن بھی ہے۔شرقی تھانہ پشاور میں نامعلوم افراد کے خلاف اغواہ کی ایف آئی آر درج۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق حرا بابر ایڈوکیٹ نے صنم جاوید کا اعزاز میں آرٹیسین پلیٹ کیفے میں عشائیہ کا اہتمام کر رکھا پیر اور منگل کی درمیان شب عشائیہ سے فارغ ہوکر پشاور کینٹ کی طرف جاتے ہوئے وزیر اعلی ہاوس کے ساتھ آفیسرز میس کے سامنے سبز رنگ کے ویگو ڈالے نے ان کی گاڑی کو روکا اور گاڑی سے تین افراد نکلے اور صنم جاوید کو اغواہ کرکے ساتھ لے گیے۔۔حرا بابر ایڈوکیٹ کے مطابق وہاں موقع پر آفیسرز اور سیکورٹی اہلکار بھی موجود ان سے مدد مانگی گئی مگر کسی نے مدد نہیں کی۔۔تھانہ شرقی نے علت نمبر 400 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں