بالاکوٹ
تفصیلات کے مطابق نوجوان صدام حسیںن کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ بالاکوٹ میں 25/09/2025 کو درج ہوئی تھی۔
پولیس نے رپورٹ درج کرکے گمشدہ نوجوان کی تلاش و پتہ براری شروع کی اور مختلف لوگوں کو تفتیش میں شامل کیا گیا۔
دوران تفتیش پولیس نے بلال ، واجد ولد علی زمان اور اسامہ ولد شوکت ساکنان ترنہ بالاکوٹ کو گرفتار کیا اور ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔جنھوں نے دوران تفتیش اس بات کا اعتراف کیا کہ انھوں نے صدام حسین کو قتل کرکے قتل کو چھپانے کے لئیے اس کی لاش دریائے کنہار میں بہا دی تھی۔جو بعد میں گڑھی حبیب اللہ کے مقام سے دریا سے ملی تھی۔لاش کی شناخت نہ ہونے کی وجہ سے تدفین کردی گئی تھی۔
پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل پستول اور کلہاڑی بھی برآمد کرلئیے ہیں۔
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔