ایبٹ آباد
نگری ٹوٹیال میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں سات افراد ندی ہرو میں بہہ گئے۔ حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں منیر ولد اللہ داد اور نعمان شامل ہیں۔
یہ واقعہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تین بجے کے قریب پیش آیا جب سبزی سے بھری سوزوکی ٹریلہ نگری تروڑ روڈ پر پھنس گئی۔ اسی دوران اچانک پانی کے ریلے میں گاڑی بہہ گئی اور دو افراد ندی کی نذر ہوگئے۔ دونوں افراد کی لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔
مقامی افراد کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے سبزی کی خریداری کے لیے منڈی گئے تھے کہ ندی ہرو میں آنے والی طغیانی کی لپیٹ میں آگئے۔