ایبٹ آباد
تھانہ حویلیاں کی حدود گاٶں چٹ پڑی میں تین خواتین سمیت چار افراد قتل ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق وقوعہ یونین کونسل بانڈی عطاٸی خان تحصیل حویلیاں میں پیش آیا جہاں ملزم ادریس خان نے اپنے سگے بھاٸی راشد خان اور بھابھی اور دو بھانجیوں سمیت تین خواتین کو قتل کر دیا ہے۔
پولیس اور ریسکیو سروس 1122 ایبٹ آباد کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ تھانہ حویلیاں کی حدود چٹ پڑی میں گیارہ بجے کے قریب پیش آیا تاہم وجہ تنازعہ سامنے نہیں آ سکی،مقامی زرائع کے مطابق ادریس ولد حیدر زمان نامی ملزم نے اپنے بھائی راشد ولد حیدر زمان ، سندس بی بی زوجہ راشد، اپنی دو بھانجیوں سعدیہ بی بی اور واجدہ بی بی کو قتل کیا۔ہزارہ ایکسپریس نیوز نے ایبٹ آباد پولیس سے رابطہ کیا ہے ،ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اب پولیس تفتیش اور مذید تحقیق میں اصل حقائق اور وجہ تنازعہ سامنے آنے کا امکان ہے۔