Skip to content

مانسہرہ میں سیلاب متاثرہ خواتین میں ڈیگنیٹی کٹس کی تقسیم

شیئر

شیئر

مانسہرہ

سائیبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے ہیلپ کی معاونت سے منعقدہ "مامتا” منصوبے کے تحت مانسہرہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں میں 480 ڈیگنیٹی کٹس تقسیم کیں۔ یہ منصوبہ چھ ماہ پر محیط ہے اور زچہ بچہ اور نوزائیدہ بچوں کی صحت کے حوالے سے کام کر رہا ہے۔

یہ کٹس چھ یونین کونسلز میں جولائی اور اگست 2025 میں تقسیم کی گئیں۔ ان کٹس کا مقصد متاثرہ خواتین کی ذاتی صفائی، وقار اور جذباتی بہبود کو بہتر بنانا ہے تاکہ وہ اپنی حمل اور زچگی کے دوران صحت مند اور محفوظ محسوس کر سکیں۔

سائیبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خواتین کی بنیادی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ پروگرام ترتیب دیا گیا اور اس اقدام سے نہ صرف خواتین کی صحت میں بہتری آئے گی بلکہ انہیں معاشرتی سطح پر بھی عزت اور وقار کا احساس ہوگا، خاص طور پر ان سخت حالات میں جہاں سہولیات کی کمی ہے۔

یہ منصوبہ ان علاقوں میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم قدم ہے، جہاں سیلاب کے باعث بنیادی سہولیات متاثر ہوئی ہیں اور خواتین کو اضافی حفاظتی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں