Skip to content

تھانہ بالاکوٹ میں کالج طالبعلم پر تشدد کا واقع ، ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے 2 پولیس اہلکاروں کانسٹیبل عباس اور کانسٹیبل عادل کو کوارٹر گارڈ بند کرکے معطل کردیا ، محکمانہ انکوائری شروع کردی گئ

شیئر

شیئر

بالاکوٹ

بالاکوٹ میں ویڈیو بنانے پر ایک اسکول طالبعلم کے ساتھ تھانہ بالاکوٹ کے اہلکاروں کی جانب سے تشدد کے واقعہ کا ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے سختی سے نوٹس لیا ہے۔

ڈی پی او مانسہرہ کے حکم پر واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو فوری طور پر کوارٹرگارڈمیں بند کرکے معطل کرتے ہوئے لائن حاضر کر دیا گیا ہے جبکہ ایس پی بالاکوٹ جہانزیب خان کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔ انکوائری افسر کو تین روز کے اندر مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ڈی پی او مانسہرہ نے واضح کیا ہے کہ شہریوں خصوصاً طلباء کے ساتھ اس قسم کا غیر مناسب سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پولیس کا مقصد عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہے، نہ کہ ان کو ہراساں کرنا۔

مانسہرہ پولیس شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، شائستگی اور تعاون پر یقین رکھتی ہے اور ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان مانسہرہ پولیس

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں