Skip to content

ناراں میں نکاح نامہ کے بغیر داخلے پر پابندی کی خبروں کی تردید،پولیس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔پولیس۔

شیئر

شیئر

ناران

مانسہرہ پولیس اپنے تمام ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو ضلع مانسہرہ کے دلکش سیاحتی مقامات پر خوش آمدید کہتی ہے۔ سیاحوں کی سہولت اور سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ پُرسکون ماحول میں قدرتی حسن سے لطف اندوز ہو سکیں۔

تاہم بعض مخصوص ٹور آپریٹرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بے ہودہ ویڈیوز، نام نہاد “میوزیکل نائٹ” اور مردو خواتین کو غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کی کھلے عام کوشش کرنے کے باعث صرف ان کے داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے جو بے حیائی کو فروغ دے رہے تھے۔

مانسہرہ پولیس باقی تمام سیاح حضرات کو جنت نظیر وادی میں خوش آمدید کہتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ ضلع کے سیاحتی مقامات پر نام نہاد میوزیکل نائٹ یا کسی بھی ایسی سرگرمی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی جو مقامی ثقافت اور خاندانی ماحول کے منافی ہو۔
ترجمان مانسہرہ پولیس

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں