مانسہرہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ کے دفتر کمپلینٹ سیل میں تعینات تین اہلکاروں کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے کے الزامات پر فوری طور پر معطل کرتے ہوئے پولیس لائنز بھیج دیا گیا ہے۔ معطل اہلکاروں میں کانسٹیبل عادل قریشی، ہیڈ کانسٹیبل قاضی اسد اور اے ایس آئی وقار شاہ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکار طویل عرصے سے کمپلینٹ سیل میں تعینات تھے اور شہریوں سے ناروا سلوک کرنے کی شکایات پر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی پی او مانسہرہ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا عوامی شکایات کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔