ہری پور تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی ،لڑکی کو بلیک میل ، ہراساں ، دھمکیاں دینے اور سوشل میڈیا پر فیک آکاؤنٹ بنا کر لڑکی کی نازیبا تصاویر شئیر کرنے والا ملزم گرفتار ۔
ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں خواتین کو ہراساں ، بلیک میل کرنے اور دھمکیاں دینے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔
تھانہ سٹی کی حدود میں لڑکی کو بلیک میل ، ہراساں ، دھمکیاں دینے اور سوشل میڈیا پر فیک آکاؤنٹ بنا کر لڑکی کی نازیبا تصاویر شئیرکرنے کا افسوسناک واقع پیش آیا۔ شہری کی درخواست پر ملزم کے خلاف زیر دفعہ 506/25D ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی رضوان خان نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے ملزم علی اسماعیل ولد محمد اسماعیل سکنہ مکھن کالونی کو گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او ہری پور نے شہریوں کے نام پیغام میں کہا کہ خواتین کے ساتھ ذیادتی ، ہراسانی اور بلیک میلنگ کو کسی صورت برداست نہیں کیا جائے گا۔ ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔