Skip to content

ویلج کونسل گرانتھلی کے گاوں کھوڑی بڑی بہک سے جبوڑی آنے والے جیپ کو حادثہ،دو خواتین جانبحق،ایک بچی سمیت پانچ افراد زخمی ہو گیے

شیئر

شیئر

جبوڑی

ریسکیو سروس کے مطابق زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر شنکیاری اور کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثہ میں فوت ہونے والوں میں بیگم جان زوجہ میاں گل اور نائلہ زوجہ فیضان جبکہ زخمیوں میں فیضان ولد سلمان،مہران ڈرائیور ولد دلبر،فیاض ولد میاں گل ،یاسر ولد عبدالرحمٰن اور ایک بچی شامل ہیں۔۔مقامی زرائع کے مطابق حادثہ صبح ساڑھے نو بجے کے قریب پیش آیا۔کھوڑی مرگی کے رہائشی دکبر کی جیپ نمبری BA 3342 جسے اس کا بیٹا مہران چلا رہا تھا کہ کنوگ اور زر ڈھیری کے قریب چھر (سلائیڈنگ) والی جگہ سے سیدھی سرن میں جا گری ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور ریسکیو سروس 1122 کو بھی اطلاع دی اور فوت ہونے والوں کی لاشوں اور ریسکیو کو جبوڑی منتقل کیا ۔زخمیوں کو ہسپتال جبکہ لاشوں کو کھوڑی/مرگی گاوں ۔منتقل کیا جا رہا ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں