Skip to content

تعلیم سب کے لئے اور تعلیم پر سب کا حق

شیئر

شیئر

بفہ

ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایبٹ آباد جناب شفاعت الرحمٰن صاحب نے تحصیل بفہ پکھل میں اپنے سٹاف امتیاز صاحب، مسافر خان صاحب اور تحصیل بفہ پکھل کے فوکل پرسن راشد خان سواتی کے ہمراہ مختلف دینی مدارس کا خصوصی دورہ کیا۔

یہ دورہ مشہور و معروف دینی درسگاہوں مدرسہ تعلیم القرآن، جامعہ عمر خطاب اور مدرسہ تدریس القرآن شنکیاری میں کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر صاحب نے مدارس کے طلبہ کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پلیٹ فارم سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی اور انہیں عصری تعلیم کے مواقع سے آگاہ کیا۔

مدارس کے طلبہ نے ریجنل ڈائریکٹر کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ اس پروگرام کو مولانا قاضی عبدالرشید صاحب کے صاحبزادے قاضی عبد اللہ رشید نے ترتیب دیا۔
مدرسہ تعلیم القرآن میں مہتمم حضرت مولانا جان محمد صاحب، ان کے صاحبزادگان، اساتذہ کرام اور مشہور استاد جناب اشرف صاحب نے ریجنل ڈائریکٹر کی علمی و تعلیمی کاوشوں کو سراہتے ہوئے عصری و دینی اداروں کے مابین قائم ہونے والی پہلی باضابطہ کوآرڈینیشن کو خوش آئند قرار دیا۔

اس موقع پر عوام، علما، کرام اور مقامی شخصیات کے ساتھ ساتھ پرنسپل شاد محمد خان صاحب اور ڈائریکٹر صاحب کے دیرینہ دوست، سابق ضلع کونسل ممبر عدنان طارق خان سواتی بھی موجود تھے۔
ان کی درخواست پر ریجنل ڈائریکٹر نے اعلان کیا کہ آئندہ طلبہ و طالبات کے لیے امتحانی سینٹر بھی شنکیاری میں قائم کیا جائے گا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں